حیدرآباد۔11جولائی(اعتماد نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرا شیکھر راؤ نے
آج پارلیمنٹ میں پولا ورم آرڈننس بل کو منظور کرنے کے بعد اپنا رد عمل
ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے آمرانہ اندازہ میں اس بل کو منظوری
دی ہے۔ انہوں نے اس بل کی منظوری کو غیر جمہوری قرار دیا۔ انہوں نے الزام
لگایا کہ یہ
فیصلہ آئین کے دفعہ 3کو بالائے طاق رکھنے کے مترادف ہے۔ چیف
منسٹر نے کہا کہ تلنگانہ ‘ اریسہ ‘ چھتیس گڑھ کے ارکان پارلیمنٹ کے احتجاج
کو مرکزی حکومت نے نظر انداز کر دی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان سات منڈلوں
کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے جامع منصوبہ بنایا جائیگا۔ اور اسکے لئے
قانونی ماہرین سے بات چیت کی جائیگی۔